Eham Khabar

ایف بی آر نے یو بی ایل سے 11.59 ارب کی ریکوری کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ سے 11.59 ارب روپے ٹیکس کی مد میں حاصل کرلئے ہیں۔ ایف بی آر نے یونائیٹڈ بینک کے اکاﺅنٹس برائے سال 2013 سے 2018 کی جانچ کی اور یہ ٹیکس ڈیمانڈ کی تھی۔ یونائیٹڈ بینک کے سالانہ فنانشل رپورٹ کے مطابق بینک نے قانون کے مطابق یہ رقم ادا کردی ہے۔ البتہ ایف بی آر کی کارروائی کے خلاف مختلف عدالتوں میں اپیلیں دائر کردی ہیں۔ بینک کا یہ کہنا ہے کہ ان اپیلوں میں فیصلہ بینک کے حق میں آنے کی امید ہے۔ ایل ٹی یو کراچی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونٹ نے بینک کے 5 سال کے ریکارڈ کی چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ بینک نے کم ٹیکس ادا کیا تھا۔ ایل ٹی یو ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عدالت سے بینک کے حق میں فیصلہ آیا ہے تو ایف بی آر کو رقم واپس کرنا ہوگی۔

 

 

 

 

 

 

FBR recover 11 billions from UBL

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button