ایف بی آر نے زرعی ٹریکٹرز کی درآمد پر ڈیوٹی کم کردی
اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر) ایف بی آرنے زرعی ٹریکٹرز کی درآمد پر اضافی کسٹم ڈیوٹی 35 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے اس سلسلے میں ایس آراو693(I)2006 میں ترمیم کرتے ہوئے SRO 2305(I) 2022 جاری کیا جس کے تحت ٹریکٹر کی درآمدی ڈیوٹی کو35فیصدسے کم کرکے 15فیصد کردیاگیاہے،ایف بی آرنے زرعی ٹریکٹرکی درآمدپر مجموعی طورپر 20فیصداضافی کسٹمزڈیوٹی ختم کرکے کسانوں کو ٹریکٹرکی خریداری میں سہولت فراہم کی ہے تاکہ ملک میں زرعی شعبے کو تقویت مل سکے ۔واضح رہے کہ ایف بی آرکی جانب سے 2006میں ایس آراور693(I)جاری کیاگیاتھا جس کے تحت زرعی ٹریکٹرکی درآمدپر اضافی کسٹمزڈیوٹی کی شرح 15فیصداضافے کے ساتھ35فیصدکردی گئی تھی جبکہ گذشتہ دنوں ایف بی آرکی جانب سے جاری کئے جانے والے ترمیمی ایس آراو 2305 (I)/ 2022 کے تحت ایف بی آرنے ہرقسم کے زرعی ٹریکٹرکی تیاری جس میں نئے اورپرانے ماڈلزکی تیاری میں درآمدکئے جانے والے پرزہ جات اوردیگرسازوسامان پر 15فیصداضافی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جائے گی۔