Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

سگریٹ پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی شرح میں بڑے پیمانے پر اضافے کانوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے گذشتہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کردیاہے۔اس سلسلے میں ایف ی آرکی جانب سے ایس آراو515جاری کیاگیاہے جس میںکہاگیاہے کہ ایف بی آرکی جانب سے 14فروری2023کو ایس آراو178جاری کیاگیاتھا جس میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرحوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیاگیاتھا اب ایس آراو178کو منسوخ کردیاگیاہے جس کے بعد ایس آراو515فوری طورپر نافذالعمل ہوگا،منسوخ شدہ نوٹیفکیشن کے تحت، مقامی طور پر تیار کردہ سگریٹ پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھا کر 16,500 روپے فی ہزار سگریٹ کر دی گئی تھی اگر ان کی آن پیک پرنٹ شدہ خوردہ قیمت 9,000 روپے فی ہزار سگریٹ سے زیادہ ہو۔ مقامی طور پر تیار کیے جانے والے سگریٹس کے لیے جس کی آن پیک پرنٹ شدہ خوردہ قیمت 9,000 روپے فی ہزار سگریٹ سے زیادہ نہیں تھی، فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی شرح 5,050 روپے فی ہزار سگریٹ تھی۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق سابقہ نوٹیفکیشن کی منسوخی سے سگریٹ کی تازہ ترین قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ نئے ایف ای ڈی ریٹس فنانس سپلیمنٹری ایکٹ 2023 کے ذریعے لگائے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button