Exclusive Reports

ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر سے ٹیکس ایئر 2019 ءکے لیے 7 بڑے ود ہولڈنگ ایجنٹس کو جاری کردہ شوکاز اور ان کے خلاف جاری کردہ آرڈرز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ اضافی ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے ایف بی آر نے تمام فیلڈ دفاتر کو بروقت ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کروانے والے ود ہولڈنگ ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی اور ریجنل ٹیکس دفاتر کی جانب سے بڑے ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 161 اور سیکشن 205 کے تحت نوٹسز جاری کرکے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے فیلڈ دفاتر سے متعدد مرتبہ رپورٹ مانگی جاچکی ہے مگر ابھی تک اس بارے میں پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا جس پر ایف بی آر نے 8 جنوری کو فیلڈ فارمیشنز کو دوبارہ لیٹر لکھا ہے جس میں فیلڈ فارمیشن سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی مذکوہ شقوں کے تحت ٹیکس ایئر 2019ءکے لیے جن لوگوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ان کی فہرست فراہم کی جائے اور 7 بڑے کیسوں میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی رپورٹ فراہم کی جائے۔

 

 

FBR Tax Defaulter Report

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button