Eham Khabar
ایف بی آر کا بڑی گاڑیوں کو ودہولڈنگ ٹیکس میں لانے پر غور
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر کا ہیوی وہیکلز کو ودہولڈنگ ٹیکس کے سسٹم میں لانے پر غور۔ ایف بی آر کو ٹیکس آفسز سے موصول ہونے و الے بجٹ تجاویز میں تجویز دی گئی ہے کہ کنسٹرکشن مشینری جس میں ڈمپر ٹرک وغیرہ شامل ہیں، ان پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا جائے۔ موجودہ ودہولڈنگ ٹیکس جن گاڑیوں پر عائد ہے ان میں کار، جیپ، وین، اسپورٹس، یوٹیلیٹی وہیکلز، پک اپ اور پرائیویٹ استعمال کی کاروین، آٹوموبائل، لیموزین، ویگن اور دوسری گاڑیاں شامل ہیں۔ البتہ ایف بی آر کو تجاویز دی گئی ہیں جس میں ارتھ موونگ مشینری، وہیل لوڈر، کرین، exacvator، گارڈر، ڈوزر اور پائپ لائرز کو بھی شامل کیا جائے جس سے ایف بی آر کو محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور نئے ٹیکس پیئرز بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہوجائیں گے۔
FBR Thinking to impose Tax on Luxury Cars