Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات افسران نے ایک کروڑسے زائد مالیت کے سونے اورچاندی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایئرپورٹ پرتعینات افسران کو خفیہ اطلاع ملی کہ کراچی ایئرپورٹ سے سونے کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر افسران نے مسافروں کی نگرانی شروع کردی تاہم ایک مسافرکو مشکوک حرکات دیکھ کر ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے اس کو روک کراس کے سامان کی تلاشی کی تواس کے سامان سے 1350گرام سونااور20تولہ چاندی کے زیورات ،قیمتی پتھراورغیرملکی کرنسی برآمدہوئی جس کی مالیت ایک کروڑروپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے ملزم اسرارمحمدکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

 

Karachi Airport Gold Smuggling

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button