کنزیومر اشیاءپر 3 فیصد ویلیو ایڈیشنل ٹیکس ختم کردیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے کنزیومر اشیاءکی درآمد پر عائد 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے ایس آر او 1321(I)2019 جاری کردیا ہے جس کے ذریعہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ءمیں ترمیم کی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس ایکٹ کے بارہویں شیڈول میں ہر امپورٹڈ اشیاءپر 3 فیصد کم از کم ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد ہے۔ البتہ کچھ سیکٹرز کو اس ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔ کنزیومر اشیاءکی درآمد پر یہ تین فیصد ٹیکس عائد تھا جس کی وجہ سے کمرشل امپورٹرز کو کافی پریشانی کا سامنا تھا۔ ایف بی آر نے تھرڈ شیڈول میں موجود کنزیومر اشیاءپر عائد یہ تین فیصد ٹیکس ختم کردیا ہے۔ تھرڈ شیڈول میں موجود کنزیومر اشیاءپر ریٹیل سطح پر پہلے ہی 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تین فیصد ٹیکس ختم کرنے سے ان کنزیومر اشیاءکی مقامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔
FBR withdraw 3% Value Addition Tax on Imported Consumer Items