ایف آئی اے نے کسٹمز کے 30افسران و اہلکاروں کو ٹیکس گوشواروں اور اثاثوں کی تفصیلات کے ساتھ طلب کرلیا۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر): فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اور آئی اینڈ آئی کراچی کے 30افسران واہلکاروں کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے سامنے انکم ٹیکس گوشواروں، ویلتھ ڈیکلریشنز اور اثاثوں کے ڈیکلریشن فارم کے ساتھ پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے محکمہ کسٹمز کے افسران واہلکاروں سے بدعنوانی، سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال اور اسمگلروں کو سہولت فراہم کرنے کے الزامات پر تفتیش کر رہی ہے۔ایف آئی اے نے کرپشن کی تفتیش کے لئے جن افسران کو بلایا ان میں سابق چیف کلکٹر منظور حسین میمن بھی شامل ہیںجبکہ سابق کلکٹر عثمان باجوہ، عامر تھیم،ثاقف سعید، فیروز عالم جونیجو، ڈاکٹر فرید اقبال قریشی،ایڈیشنل کلکٹرہونق بلوچ،ایڈیشنل کلکٹرامجدحسین راجپر،ڈپٹی کلکٹرطارق حسین ،اسسٹنٹ کلکٹرریٹائرراغب حسین، ایڈیشنل کمشنر آئی آر اعجاز احمد بٹ،راناتسلیم،پریونٹیوآفیسرحسن سردار،پریونٹیوآفیسردانش کلیم،ایس پی ایس عرفان احمد،ایس پی ایس اعجازعلی کھوسو،پریونٹیوآفیسرظہیرچیمہ،انٹیلی جنس آفیسرحافظ ایم یونس،انٹیلی جنس آفیسرانورفاروقی،انٹیلی جنس آفیسراسد فاروقی،پریونٹیوآفیسرعبیداللہ،ایس پی ایس افتخار حسن، عبدالجبار خان نیازی، بشیر احمد بھٹو، صلاح الدین وزیر، محمد طیب خان، جمال ضیاء، انسپکٹرز سعید فاروقی، سید مومن شاہ،، پریونٹیو آفیسر شہباز احمدکو5نومبر2023تا9نومبر2023کواپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات ،ٹیکس گوشواروں کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایات کی ہیں