Eham Khabar

کلکٹر پورٹ قاسم کے اقدامات قابل تحسین ہیں، محمد ساجد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلکٹر پورٹ قاسم ممتاز کھوسو کے بہتر اقدامات کی وجہ سے کلکٹریٹ کا ماحول بہت بہتر ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے قانونی طور پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس کرنے والے درآمد کنندگان بہت خوش ہیں جبکہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کسٹمز ایجنٹس کے کنوینر محمد ساجد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کلکٹر پورٹ قاسم ممتاز کھوسو سے ملاقات میں ٹریڈ کو سہولیات دینے کے لئے تجاویز دی گئیں جس پر کلکٹر پورٹ قاسم نے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں ہونے والی تاخیر پر قابو پانے کے لئے افسران کو فوری احکامات جاری کئے۔ محمد ساجد نے کلکٹر پورٹ قاسم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی تعیناتی کے بعد یہاں کا کاروباری ماحول ٹریڈ فرینڈلی ہوچکا ہے۔ کاروباری افراد اب باآسانی اپنی کنسائمنٹس کلیئر کروا رہے ہیں۔ محمد ساجد نے کہا کہ تجارت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کاروباری افراد کے لئے بہتر سہولیات دینا حکومت کا احسن اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت کے بعد معیشت اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا شروع ہوگئی ہے اور مستقبل قریب میں پاکستان معیشت کے حوالے سے بہتر پوزیشن میں آجائے گا۔

 

 

FPCCI Convenor Mohammad Sajid meet Port Qasim Collector

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button