Eham Khabar

ایف ٹی او کا ایرانی پیٹرول کی کھلے عام فروخت پر ازخود نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی ٹیکس محتسب نے ایران سے اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی کھلے عام فروخت کا نوٹس لے لیا ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق بلوچستان میں ایران سے آنے والے پیٹرولیم مصنوعات کی کھلے عام فروخت ہورہی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان عمومی طور پر امپورٹ ایکسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی بڑی وجہ ایران پر عالمی پابندیاں ہیں۔ ایف ٹی او کی ازخود نوٹس پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایف ٹی او نے ایگریکلچر آمدنی کی آڑ میں ہونے والی چوری پر بھی ازخود نوٹس جاری کردیا ہے۔ ایف ٹی او کے مطابق طاقتور زمیندار اپنی آمدنی زرعی آمدنی دکھا کر اس پر رعایت لے رہے ہیں۔ پاکستان کے قانون کے مطابق ایگریکلچر انکم پر ٹیکس کی رعایت ہے اور اس پر صوبے لیوی وصول کرتے ہیں لیکن زمیندار اپنی دوسرے ذرائع سے ہونے والی آمدنی کو زرعی آمدنی دکھا کر ٹیکس چوری کررہے ہیں۔

 

 

 

 

FTO Tax Notice for Sale of Irani Petrol

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button