Anti-Smuggling

گوادرکلکٹریٹ کی کارروائی ،ڈھائی کروڑسے زائد مالیت کی ڈیزل ،شراب اوردیگراشیاءضبط

گوادر(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادرنے اکتوبر2015کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران ڈھائی کروڑسے زائد مالیت کی شراب،ڈیزل اوردیگر اسمگل شدہ اشیاءضبط کی ہیں۔ گوادرکلکٹریٹ کے ذرائع کے مطابق کلکٹرگوادرکی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کسٹمزافسران اوراہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سمندری علاقے پشوکان سے دورلانچوں کو اپنی تحویل میں لیاجس میں ایک کروڑ5لاکھ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل اسمگل کیاجارہاہے جبکہ ڈیزل کی اسمگل میں ملوث تین ملزمان کوحراست اور دولانچیں بھی قبضے میں لی ہیں۔تاہم گوادرکلکٹریٹ نے اورماڑہ کے قریب ایک اورکارروائی کے دوران 43لاکھ روپے مالیت کی 1209شراب کی بوتلیں اوراسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 8لاکھ روپے مالیت کی کارضبط کی۔علاوہ ازیں مزید کارروائیوں کے دوران 55لاکھ مالیت کی سمگل شدہ لگژری گاڑیاں،ایرانی جوس،توفی سگریٹ بھی ضبط لیا۔ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادرنے گذشتہ ماہ دوکروڑ83لاکھ مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button