Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی بڑی کاروائی،20 کلوگرام ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش کوناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز پریونٹیونے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے 20 کلوگرام ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش کوناکام بنادی ہے جسکی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں20 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، کلکٹرکسٹمزپریونٹیوڈاکٹرافتخاراحمد نے ڈپٹی کلکٹرپریونٹیوجناح ٹرمینل واصف ملک ودیگر افسران کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ کے ایئرفریٹ یونٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارملک کے کسی ائیرپورٹ کے ڈپارچر پر اتنی بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ پیراورمنگل کی درمیانی شب محمد عامراور راحیلہ عامر نامی مسافرجوکہ میاں بیوی ہیں دوسوٹ کیسوں کے ہمراہ ای کے603 پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے مالدیپ جارہے تھے، ان مسافروں کے ہیروئن سے بھرے دونوں سوٹ کیسز اے ایس ایف کے ا سکینرز سے کلیئر ہوچکے تھے لیکن اسکیننگ مشین پرتعینات کسٹم آپریٹر نے اسکیننگ پکچر کو دیکھتے ہوئے شک کا اظہار کیا جس پر دونوں سوٹ کیسوں کی ایگزامنیشن کی گئی تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ دونوں سوٹ کیسوں کے خفیہ خانوں میں 10 کلوگرام اعلی معیار کی ہیروئن رکھی گئی ہے، ڈاکٹرافتخاراحمد نے بتایا کہ اتنی بڑی مقدار میںہیروئن کی نشاندہی پاکستان کسٹمزکے پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ممکن ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی مسافروں سے 10 کلوگرام ہیروئن برآمد ہونے کے بعد ڈپٹی کلکٹرپریونٹیوجناح ٹرمینل واصف ملک نے مسافروں سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کی روشنی میںفوری طورپرکاروائی کرتے ہوئے انکی نشاندہی پر گارڈن ایسٹ میں واقع انکی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں سے مزید10 کلوگرام ہیروئن سے بھرے 2 سوٹ کیس برآمد ہوئے جس کے بعد ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث محمد عامر اور راحیلہ عامرکے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا، ڈپٹی کلکٹرپریونٹیوواصف ملک نے بتایا کہ پاکستان کسٹمزنے منگل کوعدالت سے گرفتارشدگان کا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے اور ان دونوں مسافروں سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں خدشہ ہے کہ دونوں مسافروں کا تعلق ہیروئین کے بین الاقوامی اسمگلروں کے گروہ سے ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button