Anti-Smuggling

ڈی ایچ ایل کوریئرکے ذریعے ہیروئن کی اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ جناح ایئرپورٹ کے شعبہ ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے ڈی ایچ ایل کوریئرسروس کے زریعے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو اطلاع ملی کہ لندن جانے والے کپڑوں کے پارسل کے ذریعے ہیروئن اسمگل کی جارہی جس پر ڈی اایچ ایل سروس کے ذریعے لندن جانے والے پارسلزکو چیک کیاگیاتوایک لندن بھیجے جانے والے ایک لیڈیزہینڈبیگ کو چیک کیاگیاتواس میں کپڑوں کے درمیان 22لاکھ مالیت کی 225گرام اعلی معیارکی ہیروئن چھپارکھی تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے ہیروئن ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

 

Heroin Smuggling through DHL Courier Services

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button