Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے 7کروڑمالیت کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونیٹو نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والے مسافر کے قبضے سے 7کروڑوں روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی ہے۔کلکٹر کسٹمز پریونیٹو سیف الدین جونیجونے کہا کہ ملک کو بدنامی سے بچانے کے لیے منشیات کی روک تھام کے لیے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایس او پی بنارہے ہیں جو جولائی کے آخری تک نافذالعمل ہوجائے گی۔یہ بات انہوںنے اے ایف یو کراچی ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔انہوںنے بتایا کہ 7اور 8تاریخ کی درمیانی شب کسٹمز پرویونیٹو کے عملے نے عمان ایئرلائن کی مسقط جانے والی پروازWY-326/WY103میں سوار آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے برطانوی نڑاد مسافرجاوید علی ولد قربان علی کے سامان کی تلاش لی تو انکشاف ہوا کہ مسافر نے سوٹ کیس کی پیکنگ میں مہارت کے ساتھ براﺅ ن کلر کی 7.75کلو گرام ہیروئن چھپائی ہوئی تھی۔پکڑی جانے والی ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 7کروڑ 75لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔کلکٹر کسٹمز نے بتایا کہ گزشتہ سال پکڑے جانے والی27کلو گرام ہیروئن اسمگلنگ اور اس کیس میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ ملزم جاوید علی کا تعلق بین الاقوامی اسمگلر کے گروہ سے ہے جبکہ ملزم خود بھی نشے کا عادی ہے،تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق معلوم ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے پاکستان کسٹمز بھرپور اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ ملک کو بدنامی سے بچانے کے لیے منشیات کی روک تھام کے لیے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایس او پی بنارہے ہیں جو جولائی کے آخری تک نافذالعمل ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button