Exclusive Reports

بانڈڈویئرہاﺅس سے غیرقانونی طورپرسامان غائب ،کروڑوں روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بانڈڈویئرہاﺅس سے غیرقانونی طورپرکروڑوں روپے مالیت کے اسٹیل رول چوری کئے جانے کی نشاندہی پر ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے درآمدکنندگان میسرزلکی اسٹاراسٹیل انڈسٹریزپرائیوٹ لمیٹڈ، میسرززیڈآرکارپوریشن،میسرزاسٹیل کو، میسرزاعظم اینڈسنزاوربانڈڈویئرہاﺅس میسرزجنرل سروسز،کے مالکان میں شامل عمیرفاروق ،زبیر،عمران بٹ ،محمدادریس، محمدعارف اورمحمدابراہیم کے خلاف چارمختلف ایف آئی آردرج کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو خفیہ اطلاع ملی کہ بانڈڈویئرہاﺅس میسرزجنرل سروسزسے درآمدکیاجانے والاسامان غیرقانونی طورپرغائب کرکے قومی خزانے کو کروڑوںر وپے مالیت کا نقصان پہنچایاگیاہے جس پر کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ندیم میمن کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹرراناارسلان مجیدکی سربراہی میں پرنسپل اپریزرعبدالقیوم، اپریزنگ آفیسرسلیم قائم خانی،الیاس اورشاہدحسن پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بانڈڈویئرہاﺅس میںموجودکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے 2013تا2018کے دوران سیکنڈری گلوونائزاسٹیل کوئل،ہاٹ رولڈاسٹیل شیٹ ان کوائل آف پرائم کوالٹی،پلاسٹک مولڈنگ (کمپاﺅنڈ)12کنسائمنٹس درآمد کرکے جنرل سروسزنامی بانڈڈویئرہاﺅس رکھاگیاجیسے غیرقانونی طورپر بانڈڈویئرہاﺅس کی مدد سے چوری کرکے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزلکی اسٹاراسٹیل انڈسٹریزپرائیوٹ لمیٹڈ کے مالک عمیرفاروق کی جانب سے 2014اور2015میں 10لاکھ کلوگرام سیکنڈری گلوونائزاسٹیل کوئل کے دوکنسائمنٹس درآمد کرکے بانڈڈویئرہاﺅس میںرکھے گئے تھے تاہم محکمہ کسٹمزکی ٹیم نے جانچ پڑتال کے بعد انکشاف کیاکہ لکی اسٹیل کی جانب سے درآمدکئے جانےو الے کنسائمنٹس غیرقانونی طورپر غائب کرکے فروخت کردیئے گئے ہیں مذکورہ درآمدکنندہ نے بانڈڈویئرہاﺅس سے کنسائمنٹس غائب کرکے مجموعی طورپر 8کروڑ29لاکھ75ہزار651روپے چوری کئے جس میں 4کرورڑ70لاکھ35ہزار408روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزاور3کروڑ59لاکھ40ہزار243روپے شامل ہیں۔جبکہ میسرززیڈآرکارپوریشن کے مالک زبیرکی جانب سے 2015تا2018کے دوران درآمدکئے جانے والے 26لاکھ98ہزارکلوگرام ہارٹ رولڈاسٹیل شیٹ ان کوائل آف پرائم کوالٹی کے کنسائمنٹس بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے گئے تھے لیکن مزکورہ درآمدکنندہ نے ایکس بانڈکی جی ڈی فائل کئے بغیرہی بانڈڈویئرہاﺅس کے مالکان کی ملی بھگت سے غائب کرلیاگیاجس سے مجموعی طورپر 15کروڑ41لاکھ90ہزارروپے کی چوری ہوئی جس میں 10کروڑ46لاکھ18ہزار784روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزاور 4کروڑ95لاکھ71ہزار681روپے کا جرمانہ شامل ہے ،اسی طرح میسرزاسٹیل کوکے مالک محمدعارف جو بانڈڈ ویئر ہاﺅس میں شرکت داربھی ہیں کی جانب سے 2013تا2014کے دوران پلاسٹک مولڈنگ کے پانچ کنسائمنٹس درآمدکئے گئے محمدعارف نے بانڈڈویئرہاﺅس میں شرکت درای کا ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے بانڈڈویئرہاﺅس سے پلاسٹک مولڈنگ چوری کرلی گئی جس سے قومی خزانے کو جرمانے کے ساتھ مجموعی طورپر 10کروڑ86لاکھ10ہزار367روپے کا نقصان برداشت کرناپڑاجبکہ میسرزاعظم اینڈسنزکے عمران بٹ نے 2013میں درآمدکئے جانے والے ہارٹ رولڈاسٹیل شیٹ کے کنسائمنٹ کو غیرقانونی طورپر غائب کرکے قومی خزانے کو مجموعی طورپر 1 کروڑ60لاکھ57ہزارروپے کا نقصان پہنچایاہے۔واضح رہے کہ دس سال قبل بھی اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیاتھا جس میں جنرل سروسزاوراسٹیل کو نے غیرقانونی طورپر بانڈڈویئرہاﺅس سے سامان غائب کیاتھاجس میں محمدادریس کو تین ماہ کی جیل بھی کاٹنی پڑی تھی ۔یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے بانڈڈویئرہاﺅس پر تعینات اپریزنگ آفیسراورسپاہی نے بھی بانڈڈویئرہاﺅس سے چوری کئے جانے والے سامان کی اطلاع محکمہ کو نہ دینااورہرسال تجدیدکئے جانے ولے کنٹریکٹ میں بھی محکمہ کسٹمزکے افسران کی جانب سے بانڈڈویئرہاﺅس کا آڈٹ نہیں کیاگیاجومحکمہ کسٹمزکی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

 

 

 

 

 

Illegally remove hot rolled steel sheets in coils of prime Quality from Bonded Warehouse

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button