Eham Khabar

سعودی عرب میں جانوروں کی درآمدوبرآمدوزارت ماحولیات کے اجازت نامہ سے مشروط

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)سعودی عرب میں جانوروں کی درآمدوبرآمدکرنے کے لئے وزارت ماحولیات کے اجازت نامہ سے مشروط کردیاگیاہے اجازت نامہ کے بغیرجانوروں کی درآمدیابرآمدکرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اپنے مکتوب میں کہاہے کہ سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر کام کرنے والی تمام ایئر لائنز بشمول جنرل ایوی ایشن،نئے الیکٹرانک لنک کا استعمال کرتے ہوئے سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کو جانوروں کی درآمد و برآمد کی درخواستیں جمع کروائیں،مکتوب میں کہاگیاہے کہ ایئر لائنز کو سفر کرنے سے پہلے نئے الیکٹرانک لنک کے ذریعے مسافروں کو آگاہ کرنا چاہیے جو جانوروں کے لیے درآمد یا برآمد کی درخواست جمع کروانے کے لیے ضروری ہے جبکہ وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت سے درآمد یا برآمد کا اجازت نامہ حاصل کیے بغیر ایئر لائنز کو جانوروں کی کھیپ نہیں بھیجنی چاہیے، بشمول وہ جانور جو مسافروں کے ساتھ ہوتے ہیں۔جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے جاری کردہ سرکلر کی تعمیل میں ناکامی حکومتی حکم نامہ کی خلاف ورزی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button