Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کا اسمگل شدہ لیب ٹاپ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن ،9کروڑمالیت کے لیب ٹاپ پکڑلئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گینش کراچی نے اسمگل شدہ لیب ٹاپ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن شروع کردیاہے اورگذشتہ تین دنوں کے اندرمختلف چھاپوں کے دوران 9کروڑروپے مالیت کے6ہزارسے زائد اسمگل شدہ لیب ٹاپ قبضہ میںلے کرقانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل فیض احمد کااسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے احکامات پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ثاقف سعیدکی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرنوشین ریاض خان کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرانعام اللہ وزیر،سپرنٹنڈنٹ طارق بھٹواوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے گذشتہ تین روزکے دوران سنٹرل پلازہ اورریگل میں قائم لیب ٹاپ کے گوداموں پر چھاپے مارے اوران گوداموں سے 6ہزارسے زائد اسمگل شدہ لیب ٹاپ برآمدکرکے قبضے میں لے لئے،پکڑے جانے والے لیب ٹاپ کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 9کروڑسے زائد بتائی گئی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے ایک دم لیب ٹاپ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن شروع کیاگیاہے جبکہ یہ گودام جن پر کسٹمزانٹیلی جنس نے چھاپے مارے ہیں وہاں پرہردورمیں اسمگل شدہ لیب ٹاپ کا کاروبارعروج پررہاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button