Exclusive ReportsMobile Phone

ملک میں 93 ارب سے زائد کے موبائل فون درآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں جاری مشکل معاشی صورت حال کے باوجود پاکستانیوں نے موجودہ مالی سال کے 7 ماہ میں 93 ارب سے زائد کے موبائل فون درآمد کئے گئے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) 2022-23 میں 93.17 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے۔ البتہ امپورٹ کئے گئے موبائلفون کی مالیت دیکھی جائے تو موجودہ مالی سال کے پہلے سات ماہ میں اس کی مالیت 415 ملین ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں اس کی مالیت 1.27 ارب ڈالر تھی۔ اس طرح موبائل کی درآمد میں 67 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ یاد رہے کہ حکومت نے مئی 2022ءمیں ڈالرز کی شارٹیج کی وجہ سے پرتعیش اشیاءاور غیر ضروری اشیاءکی درآمد پر مکمل پابندی عائد کررکھی تھی۔ البتہ اگست 2022 میں آئی ایم ایف کے دباﺅ کی وجہ س ے پابندی کو ختم کرنا پڑا۔ لیکن اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایل سی کھولنے پر پابندی برقرار رہی جس کی وجہ سے درآمدی کنسائمنٹس پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ماہ ایل سی کھولنے کے لئے بینکوں پر عائد پیشگی اجازت کی شرط ختم کردی تھی لیکن بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ ضروری اشیاءکی ایل سی کھولنے کو ترجیح دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button