استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدمیں43فیصدکی کمی ہوئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مالی سال 2018-19کی پہلی ششماہی میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدمیں 43فیصدکمی ہوئی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق محکمہ کسٹمزکے اعدادوشمارسے اس امرکی نشاندہی ہوئی ہے کہ مالی سال 2018-19کی پہلی ششمالی جولائی تادسمبر2018کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں 43فیصدکمی دیکھنے میں آئی ہے ،اعدادوشمارکے مطابق جولائی2018تادسمبر2018کے دوران 15کروڑ64لاکھ30ہزارڈالر کی گاڑیاں درآمدکی گئی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے زیرتبصرہ مدت کے دوران 27کروڑ67لاکھ ڈالر کی استعمال شدہ گاڑیاں درآمدکی گئیں تھیں ۔اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2018کے دوران 2کروڑ15لاکھ20ہزارڈالرکی استعمال شدہ گاڑیاں درآمدکی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے زیرتبصرہ مدت کے دوران 4کروڑ34لاکھ20ہزارڈالر کی استعمال شدہ گاڑیاں درآمدکی گئیںتھیں۔
Import of Used Cars Decline 43% in First Quarter of 2018-19