درآمدکنندہ کی عدالت سے سپرنٹنڈنٹ دوست محمدکے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کی درخواست
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کراچی میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تعینات دوست محمدکے خلاف درآمدکنندہ نے عدالت سے ایف آئی آردرج کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع نے بتایا سپرنٹنڈنٹ دوست محمدنے اپنے اختیارات کا ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے لئے درآمدکئے جانےو الے آئرن اینڈاسٹیل شیٹ کے 208کنٹینرزپورٹ قاسم ٹرمینل پرروک کردرآمدکنندگان کو ہراساں کیااوردرآمدکنندہ کو منی لانڈرنگ اورڈیوٹی وٹیکسز چوری کرنے کے نوٹس جاری کئے تاہم درآمدکنندہ کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دیئے گئے نوٹسزکے خلا ف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کی گئی جس پر 17جنوری 2019کو عدالت کی جانب سے اپنے اختیارت سے تجاوزکرنے پر کسٹمزانٹیلی جنس کے تمام نوٹسزکو غیرقانونی قراردیتے ہوئے معطل کردیئے اورکنٹینرزکسٹمزانٹیلی جنس کی نگرانی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون تک پہنچانے کی ذمہ داری دی گئی ،واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ نمبر273/2001کے مبطابق صرف ایکسپورٹ کلکٹرکو یہ اختیارحاصل ہے جبکہ کسٹمزایکٹ کے تحت ای پی زیڈکی حدودمیں اینٹری گیٹ پر کنٹینرکو مخصوص مقام پر چیک کرے اورکسٹمزانٹیلی جنس کو ای پی زیڈکی حدودمیں مداخلت سے روک دیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ سپرنٹنڈنٹ دوست محمدنے 22جنوری کو عدالتی احکامات ماننے سے انکارکرتے ہوئے ای پی زیڈکے لائسنس یافتہ درآمدکنندہ کومبینہ طورپر ہراساں کیااوردائر کی جانے والی پٹیشن واپس لینے کے غیرقانونی ہتھکنڈوںکا استعمال کرتے ہوئے جعلی ایف آئی آردرج کروائی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ نے دوست محمدکے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کروائی گئی تاہم 28جنوری کو ہونے والی سماعت سے قبل ہی سپرنٹنڈنٹ نے ایڈیشنل ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کی اجازت کے بغیرہی درآمدکنندہ کو اس کے گھرسے گرفتارکرلیاجبکہ غیرقانونی طورپر گرفتارکئے جانے والے درآمدکنندہ کو اعلیٰ افسران کی مداخلت پر چھوڑدیاگیاجس پر درآمدکنندہ نے عدالت سے سپرنٹنڈنٹ دوست محمدکے خلاف مقدمہ قائم کرنے کی درخواست دائرکی ہے