غیرضروری ویلیوایشن رولنگ کااجراءاسمگلنگ کے فروغ کا باعث بن رہاہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹو ریٹ آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے غیرضروری ویلیوایشن رولنگ اجراءکے باعث اسمگلنگ میں اضافہ ہورہاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزویلیوایشن کی جانب سے درآمدی کنسائمنٹس کی درآمدی ویلیومیں تھوڑے عرصہ کے بعد اضافہ کردیاجاتاہے جس سے درآمدکنندگان کو درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگیوں میں بے پناہ اضافہ ہوجاتاہے تاہم کاروباری لاگت میں اضافے سے درآمدی کنندگان کو شدید پریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے جبکہ ڈالرکی قیمت روپے کے مقابلے میں پہلے ہی بڑھ چکی ہے اورکسٹمزڈیوٹی کی شرح میں بھی اضافہ کردیاگیاہے جس کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس ناگزیرہوگئی ہے تاہم کاروباری لاگت میںاضافے کے باعث درآمدات ختم ہوکررہے گئی ہے جبکہ دوسری جانب اسمگلرمافیاکی جانب سے کپڑوں ،الیکٹرانکس اشیاءسمیت دیگراشیاءافغان ٹرانزٹ ٹریڈکے نام پر درآمدکرکے واپس پاکستان میں اسمگل کرکے فروخت کی جاتی ہے جس کے باعث قانونی طورپر کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس زیادہ داموں پر فروخت نہیں ہوپاتے ۔ذرائع نے بتایاکہ کپڑوں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس ایک ہزارروپے فی کلوکے تناسب سے کی جاتی ہے جبکہ اسمگلرمافیاوہی کپڑاکم داموں پر فروخت کرتی ہے۔