Breaking NewsEham Khabar

کمرشل امپورٹرز کی آمدنی پر انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے کمرشل امپورٹرز کی آمدن پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ بجٹ 2023-24 کے ذریعے کمرشل امپورٹرز کی آمدن پر 0.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ حکومت کے مطابق کمرشل امپورٹرز اشیاءکی درآمد کے وقت کم از کم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں انڈسٹریز اپنے منافع پر ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ اس لئے امپورٹ آف گڈز پر کمرشل امپورٹرز کو ہونے والی آمدنی پر کم از کم ٹےکس کے ریٹس کو عملی جامع بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ ان اشیاءکے استعمال اور منافع پر ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا۔ اس لئے کمرشل امپورٹرز کی طرف سے اشیاءکی درآمد پر ٹیکس ریٹ میں 0.5 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جو ٹیکس ریٹس پہلے ہی سے کم ہیں، ان کی شرح میں کسی اضافے کی تجویز نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button