ٹی پی کنسائمنٹ ،انڈین اوراسرائیلی کاسمیٹکس کا کنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی سے لاہورجانے والے ٹرانس شمنٹ(ٹی پی)کے کنسائمنٹ سے انڈین اوراسرائیلی کاسمیٹکس کا برآمدکرکے درآمدکنندہ میسرزماناکوانٹرنیشنل کے مالک محمدحاتم بھائیوکے خلا ف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کے ڈائریکٹرثاقف سعیدکو اطلاع ملی کہ عمان کی پورٹ سالالہ سے ایک کنٹینرلوڈکیاگیاہے جس میں انڈین اوراسرائیلی کاسمیٹکس کا سامان درآمدکیاجارہاہے واضح رہے کہ انڈین اوراسرائیلی سامان کی پاکستان میں درآمدپر پابندی ہے جس کے باعث مذکورہ ممالک سے کسی بھی قسم کاسامان درآمدنہیں کیاجاسکتاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ثاقف سعیدنے فوری طورپر ایڈیشنل ڈائریکٹرغلام نبی کمبوکو کنسائمنٹ کی نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کیںتاہم ڈپٹی ڈائریکٹرماجدحسین گاڈ،سپرنٹنڈنٹ رشیدعالم،انٹیلی جنس آفیسرزمس صنم عزیز،محمدحاتم بھائیو،محمداعجازپر مشتمل ٹیم نے پورٹ قاسم پر عمان سے آنے والے کنسائمنٹ کی آن لائن نگرانی شروع کردی ۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے کنسائمنٹ کو آن لائن بلاک کردیاگیاتھاتاہم درآمدکنندہ نے پورٹ قاسم سے ٹی پی کا کنسائمنٹ لاہورلے جارہاتھا جہاں پر ڈرائی پورٹ سے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کروائی جاتی تاہم کسٹمزانٹیلی جنس نے گیٹ پر روک کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ نے فائل کی جانےو الی ٹی پی کی گڈزڈریکلریشن میں غلط بیانی سے کام لیااورجی ڈی میں درآمدکنندہ نے کاسمیٹکس کی مقدارکوکم کیااورکنسائمنٹ کی درآمدی قیمت 12لاکھ95ہزارظاہرکرکے 74لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز چوری کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے کی جانے والی جانچ پڑتال اس امرکا انکشاف ہواکہ درآمدکنندہ نے کاسمیٹکس کی مقدار18500عددظاہرکی جبکہ کنسائمنٹ میں 60637عددمختلف کاسمیٹکس کی اشیاءبرآمدہوئیںاس کے علاوہ کنسائمنٹ سے انڈین فیس واش،ٹوتھ برش اوراسرائیلی آئل برآمدہواجس کی پاکستان میں درآمدپرپابندی ہے علاوہ ازیں کنسائمنٹ سے ایک عدداستعمال شدہ ایل ای ڈی ٹی وی بھی برآمدہواجس کی درآمدپر پابندی ہے۔