جعلی سیلز ٹیکس انوائسزکے ذریعے قومی خزانے کو دوکروڑسے زائد کا نقصان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن (ان لینڈریونیو)حیدرآبادنے جعلی سیلز ٹیکس انوائسوں کے ذریعے قومی خزانے کو دوکروڑسے زائد مالیت کا نقصان پہنچانے پر ملزمان میں شامل میسرزعزمی پلاسٹک ورکس کے مالک محمدمحسن محمدفاروق اورٹیکس فراڈمیںملوث سہولت کاروں کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن (ان لینڈریونیو)حیدرآبادکو خفیہ اطلاع ملی کہ پلاسٹک کی مصنوعات تیارکرنے والی فیکٹری میسرزعزمی پلاسٹک ورکس کی جانب سے پلاسٹک کا خام مال درآمدکرنے کے بجائے اینڈکورپیپرویسٹ،پرنٹیڈپیپرویسٹ،،ایلومنیم،آئرن اینڈاسٹیل ریملٹ ایبل اسکریپ،کاپرتھریڈ،آرسی سی پائپ، براس کاپر،ڈس پلے بورڈکی درآمدکرکے براہ راست مقامی مارکیٹ میں بغیرتیارکئے غیررجسٹرڈکمپنیوں کو فروخت کی گئی ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن (ان لینڈریونیو)حیدرآبادنے خفیہ اطلاع ملنے پر مذکورہ کمپنی کی تحقیقات کیں توانکشاف ہواکہ کمپنی میں صرف پلاسٹک کے ویسٹ بیگ رکھے ہوئے تھے اور فیکٹری میںموجودپلاسٹک کرش کرنے کی بہت پرانی مشینری موجودتھی جبکہ درآمدکئے جانے والے مذکورہ کنسائمنٹس کا سامان بھی موجودنہیں تھا،ذرائع نے بتایاکہ میسرزعزمی پلاسٹک ورکس نے رجسٹریشن کے بعدبڑی مقدارمیںپلاسٹک کے علاوہ مختلف اشیاءکی درآمدکی اورمقامی مارکیٹ میں فروخت کیں۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزعزمی پلاسٹک ورکس کے خلاف مزید تحقیقات سے اس امرکابھی انکشاف ہواہے کہ میسرزعزمی پلاسٹک ورکس نے ایک ہی دن میں ایک ہی شخص کے نام پر 50ہزارسے کم مالیت کی متعددسیلز ٹیکس انوائسیں کاٹیں اورسیلزٹیکس ریٹرن میں جعلی سیل ظاہرکی جس سے قومی خزانے کو 2کروڑ20لاکھ سے زائدکا نقصان اٹھاناپڑا