انٹرپورٹ موومنٹ اسکریپ کنسائمنٹ چوری ، کنٹینراورگاڑی ٹکڑوں میں کاٹنے کا انوکھاواقعہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسکریپ کے کنسائمنٹ کو پورٹ قاسم سے الحمدکنٹینرٹرمینل منتقلی کے دوران مسلح افرادنے ڈکیتی کے بعد کنٹینرمیں موجود اسکریپ مقامی مارکیٹ میں فروخت کرکے گاڑی اورکنٹینرکوچھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ دیاجو اپنی نوعیت کا ایک انکوکھا واقعہ ہے اس سے قبل کنٹینرکی چوری توہوئی ہے لیکن کنٹینراورگاڑی کو اس طرح نہیں کاٹاگیا۔تفصیلات کے مطابق بانڈڈکیریئرمیسرزڈاکس پرائیوٹ لمیٹڈکی جانب سے انٹرپورٹ موومنٹ اسکریپ کے کنسائمنٹ کے گمشدہ کنٹینرکی اطلاع سکھن پولیس اسٹیشن میں کی گئی جس پر سکھن پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوری طورپر کارروائی کے بعد شیرشاہ کے گودام سے 24ٹن اسکریپ برآمدکیااورپورٹ قاسم میں قائم ایک گودام سے کٹاہواکنٹینراورکٹی ہوئی گاڑی بھی برآمدکرلی ہے
جبکہ اسکریپ کے کنسائمنٹ کی چوری میں ملوث 11ملزمان کو گرفتاربھی لیاگیاہے لیکن تمام ترکارروائی کے باوجودمحکمہ کسٹمزکے اپریزمنٹ ویسٹ نے اسی کیس میں ایک اورمقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں عدالت نے پولیس کی جانب سے برآمدکیاجانے والاسامان فوری طورپر کسٹمزکے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں لیکن ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈنے چوری شدہ سامان واپس لینے کے لئے تاحال فارم ڈی کا اجراءنہیں کیاکیاجبکہ بانڈڈ کیریئر میسرز ڈاکس پرائیویٹ لمیٹڈکی جانب سے ڈائریکٹوریٹ کو فارم ڈی کے اجراءکے لئے دومکتوب ارسال کئے جاچکے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ 4مارچ2024کو پورٹ قاسم سے الحمد کنٹینر ٹرمینل منتقل کئے جانے والے اسکریپ کے کنٹینرکو مسلح افرادنے ڈرائیورکو اغواءکرکے گاڑی کو نامعلوم مقام پر لے گئے تھے اور چارسے پانچ گھنٹے بعد ڈرائیورکو گلشن معمارکے قریب چھوڑدیاگیاتھا,اوربعدازاں پولیس نے بھی تفتیش کے بعد ڈارئیورکو بے قصورقراردےکرچھوڑدیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈکے افسران کاکہناہے کہ پہلے چوری شدہ سامان کی جانچ پڑتال کی جائے گی اوراس کے بعد ہی فارم ڈی کا اجراءکیاجائے گاتاہم جانچ پڑتال سے قبل سامان واپس نہیں لیاجائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ افسران کاکہناہے کہ شیرشاہ گودام سے برآمدہونے والاسامان واقعی وہی سامان ہے جو کہ میسرزکلاسک امپورٹ اینڈایکسپورٹ کی جانب سے درآمد کیا گیا تھا یا سامان تبدیل ہوگیاہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ محکمہ کسٹمز کی جانب سے سامان کی جانچ پڑتال نہیں کی گئی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ نے بانڈڈکیریئرکے خلاف 12مارچ کو مقدمہ درج کرکے بانڈڈکیریئرمیسرزڈاکس پرائیوٹ لمیٹڈ کے مالک کو پولیس اسٹیشن بلاکرگرفتارکرلیاتھالیکن بعدازاں کلکٹرعرفان واحدکی مداخلت پرگرفتار بانڈڈکیریئرکو چھوڑ دیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ بانڈڈکیریئرکی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈعلی رضا ترابی کے خلاف شکایتی مکتوب ،چیف کلکٹر،ڈائریکٹرجنرل ٹرانزٹ ٹریڈاور کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ کو ارسال کیاگیاہے جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈپر الزام عائدکیاگیاہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بانڈڈکیریئرکے حق میں رپورٹ بنانے کے لئے پانچ لاکھ روپے طلب کئے جس کی ادائیگی کردی گئی ہے لیکن بعدازاں مزید 10لاکھ روپے طلب کئے گئے اورنہ دینے پر اپنااثرورسوخ استعمال کرکے اپریزمنٹ کے افسران سے جھوٹامقدمہ درج کروادیاگیا، اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹرسے رابطہ کیاگیاتوانہوںنے کہاکہ بانڈڈکیریئرپر مقدمہ اپریزمنٹ ویسٹ نے درج کیاہے جو میرے دائرہ اختیارمیں نہیں آتاہے۔