Exclusive Reports

ایف بی آر افسران کے اثاثوں کی چھان بین شروع

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین ایف بی آر سید شبر حسین زیدی نے ممبر ایڈمنسٹریشن شاد محمد خان کے ساتھ مشاورت کی ہے جس کے نتیجے میں ایف بی آر کے چیف مینجمنٹ ڈاکٹر طارق غنی نے اپنے دستخطوں سے سرکلر نمبر ایک ۔ ای آر ایم ۔ ون2019ءجاری کیا ہے۔ اس سرکلر کے تحت ایف بی آر کے بنیادی اسکیل 16سے 22تک کے تمام افسروں اور عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس اویلوایشن رپورٹس اور ایسٹ ڈکلیئریشن گوشوارے 31جولائی 2019ءتک بھجوا دیں۔ اسی کے ساتھ ایف بی آر کے ہزاروں افسروں کیلئے انکے سینئرز رپورٹنگ آفیسرز (آر او) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت افسروں کی پرفارمنس اویلیوایشن رپورٹس کو 20جولائی 2019ءتک فائنل کر دیں اور کاﺅنٹر سائننگ افسروں (سی او) کو سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31جولائی 2019ءتک پرفارمنس اویلیوایشن رپورٹوں اور مالی سال 2018-19ءکیلئے انکے ڈکلیئریشن آف ایسٹ پر دستخط کر دیں۔ یہ سرکلر گزشتہ روز ملک بھر کے چاروں لارج ٹیکس پیئرز یونٹوں 23ریجنل ٹیکس دفاتر کے چیف کمشنروں کسٹمز کے تمام چیف کلکٹروں ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کے تمام ڈائریکٹر جنرلوں آئی آر کے تمام ڈائریکٹروں آئی آر کے تمام اپیلز کمشنروں کسٹمز کے تمام کلکٹروں اپیلز ایڈجیوڈکیشن کے تمام کلکٹر آف کسٹمز آئی آر کسٹمز اور ڈی آر اینڈ ایس کے تمام ڈائریکٹروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ اسکی نقول چیئرمین ایف بی آر ایف بی آر کے تمام ممبروں چیف مینجمنٹ کسٹمز ایف بی آر آئی آر ایسکسٹمایکس ٹریڈرز ایف بی آر افسروں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے تمام افسروں اور اہلکاروں کو یہ سرکلر گزشتہ روز دے دیا گیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرفارمنس اویلیوایشن کی گائیڈ کے پیرا 2.34-Aمیں درج شرائط کے مطابق پرفارمنس اویلیوایشن رپورٹیں ہر سال جولائی میں مکمل کرنا ضروری ہیں مگر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ بار بار کی یاد دہانیوں ہدایات جو 30جون 2018ءکو ختم ہونے والے مالی سال کی پرفارمنس ویلیوایشن رپورٹیں اور اس سے بھی پچھلے سالوں کی پرفارمنس اویلیوایشن رپورٹیں بہت سے افسروں نے تاحال جمع نہیں کرائیں۔ یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ 30جون 2019ءتک کی پرفارمنس اویلیوایشن رپورٹوں کی عدم موجودگی میں متعلقہ افسروں کی پروموشن اور ترقی کیلئے ٹریننگ یا بیرون ملک تعیناتی کرنا ناممکن ہو گا۔ تمام بنیادی اسکیل 16سے 22تک کے افسروں سے استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ رپورٹنگ افسر اور کاﺅنٹر سائننگ افسر کے دستخطوں سے 30جون 2019ءتک کی پرفارمنس رپورٹیں بورڈ کو 31جولائی 2019ءتک پہنچا دیں۔ یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ ان لینڈ ریونیو سروس پاکستان کسٹمز سروس اور ایکس کیڈر افسران 30جون 2019ءکو ختم ہونے والے سال کے سالانہ ڈکلیئریشن آف ایسٹ فارمز مکمل طور پر پر کر کے 31جولائی 2019ءتک ایف بی آر کے سیکشن ای آر ایم ٹو کو پہنچا دیں۔

 

 

 

 

Investigation for FBR Officers Assets

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button