Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

سمندری راستے ہونے والی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے سمندری راستہ ہونے والی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کوگرفتارکرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف سخت پالیسی اور کسٹمز انفورسمبنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ کے لئے بھرپور کارروائیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے سمندرکے راستہ ہونے والی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھی سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کلکٹر انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی معین الدین وانی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے میرین سیکشن کے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز باسط حسین اور اسسٹنٹ کلکٹر شہزاد علی کی سربراہی میں کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کھلے سمندر بحرعرب میں 3 کامیاب کارروائیوں میں3 لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 39ہزارلیٹرز اسمگل ایرانی ڈیزل اوراسمگلنگ کے استعمال میں الصدف، الرحمن اور الشیران نامی لانچوں کو تحویل لے لیاہے،ضبط شدہ ڈیزل اور لانچوں کی مجموعی مالیت تین کروڑروپے بتائی گئی ہے جبکہ ضبط شدہ ڈیزل کو اے ایس او کے گودام اور تینوں لانچوں کواین ایم بی وارف منتقل کردیا گیا ہے،ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button