Breaking NewsEham Khabar

پی آئی سی ٹی پر اسسٹنٹ کلکٹرارسلان کی آکشن میں ہونے والی بے قاعدگیاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر ہفتہ وارہونے والی کنسائمنٹس کی نیلامی میںبے قاعدگیوں کا انکشاف ہواہے، تفصیلا ت کے مطابق ٹرمینل پر تعینات اسسٹنٹ کلکٹرارسلان ہفتہ وارنیلامی میں محکمہ کسٹمزکی جانب سے متعین کی جانے والی نیلامی کی قیمت سے انتہائی کم قیمت پر کنسائمنٹس کی نیلامی کے واقعات رونماہورہے ہیں اورمذکورہ آفیسرکی جانب سے اپنے من پسندافرادکو کنسائمنٹس کی نیلامی کم قیمت پر کرکے مالی فائدہ پہنچایاجارہاہے جس سے بیٹرزمیں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا11اکتوبر2023بروزبدھ کوپاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پرہونے والی نیلامی کے دوران نیلامی کی لسٹ میں شامل نہ کی جانے والی لاٹ فائل نمبرپی48اکتوبر2021 کواسسٹنٹ کلکٹر ارسلان کی جانب سے خاص طورپرمنگواکراپنے من پسندبیٹرکاشف اوراس کےساتھیوں کو 50 فیصد سے کم 2کروڑ30لاکھ روپے میں نیلام کردیاگیاجبکہ مذکورہ فائل کی گذشتہ بٹ 3کروڑ48لاکھ روپے لگ چکی تھی جبکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے فائل کی نیلامی کی قیمت 4کروڑ78لاکھ روپے متعین کی گئی تھی۔ان تمام عوامل سے اس امرکی نشاندہی ہوتی ہے کہ مذکورہ آفیسرکی جانب سے مبینہ طورپر بھاری رقوم کے عوض مذکورہ فائل کی نیلامی کی گئی ۔اس سلسلے میں کنسائمنٹس کے اصلی مالک سے بات کی گئی توانہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ کلکٹرارسلان کی جانب سے کی جانے والی بے قاعدگیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیاجائے گااوراسسٹنٹ کلکٹرارسلان کی کرپشن کو عدالت کے ذریعے بے نقاب کیاجائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button