Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ،پارسل کے ذریعے کی جانے والی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمز ایئرپورٹ کلکٹریٹ نے پارسل کے ذریعے کی جانے والی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ کراچی عرفان الرحمن کو خفیہ اطلاع ملی کہ پارسل کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرعرفان الرحمن نے ایڈیشنل کلکٹر فرح فاروق کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹر انعام اللہ وزیراوردیگرافسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے انٹرنیشنل میل آفس IMOآئی آئی چندر یگر روڈ پر تعینات ڈرگ انفورسمٹ سیل کے عملے کے ساتھ مل کر برمنگھم (لندن)جانے والے نان اسٹک کوکنگ پین کے پارسل کی جانچ پڑتال کی توکوکنگ پین کے سیٹ میںموجودایک پین کے پیندے میں بنائے گئے خفیہ خانہ میں اعلیٰ معیارکی 450گرام ہیروئن چھپائی گئی تھی جس میں مالیت 45لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذارئع نے بتایاکہ برآمدہونے والی ہیروئن محکمہ کسٹمزنے اپنی تحویل میں لے کرپشاورکے رہائشی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ڈپٹی کلکٹر انعام اللہ وزیرکی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button