Exclusive Reports

کراچی ایئرپورٹ پر کھپیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن،کھپیوں کے پاسپورٹ تحویل میں لے لئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے منی لانڈرنگ ،حوالہ ہنڈی کے کاروباراورکھپیوں کے ذریعے کی جانے والی اسمگلنگ کے خلاف کراچی ایئرپورٹ کریک ڈاﺅن شروع کردیاہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ ایسے مسافروں کی سخت چیکنگ کی جائے جنھوں نے ایک سال کے عرصہ کے دوارن بیرون ملک متعددبارچکرلگائے ہیں جس پر کراچی ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمزافسران کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیاہے محکمہ کی جانب سے ایسے مسافروں کو روک کران کے پاسپورٹ ضبط کئے جارہے جنھوں نے ایک سال سے عرصے کے دوران دبئی سمیت دیگرممالک کے بیشترچکرلگائے ہیں جبکہ تحقیقات سے اس امرکی نشاندہی ہوئی ہے کہ دبئی یا دیگرممالک میں متعددبارجانے والے مسافروں کی جانب سے کسی قسم کی ٹیکس ریٹرن بھی جمع نہیں کروائی جاتی جبکہ بیرون ملک کے ایک چکرپر لاکھوں روپے کے اخراجات ہوتے ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ اسمگلروں کی جانب سے ان کو آلہ کاربناکر کچھ رقم کے عوض کھپیوں کے طور پر استعمال کرکے غیرملکی کرنسی اشیاءکی اسمگلنگ کی جاتی ہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ محکمہ کسٹمزکے افسران نے دبئی سے آنے والے  متعددمسافروں کے پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہے کیونکہ ان مسافروں نے ایک سال کے عرصہ میں دبئی سمیت دیگرممالک کے متعددچکرلگائے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں حوالہ ہنڈی اوراسمگلنگ کے باعث ملکی معیشت کو کافی نقصان پہنچایاجارہے جس پر حکومت کی جانب سے اسمگلنگ اورحوالہ ہنڈی کی حوصلہ شکنی کے لئے یہ اقدام اٹھایاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button