Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے سونا،ہیروئن اورغیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے سونا ،ہیروئن ،غیرملکی کرنسی سمیت دیگرسامان کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیر کے سربراہی میں جنا ح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر تعینات محکمہ کسٹمزکے افسران نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے سونا،ہیروئن اورغیرملکی کرنسی سمیت دیگرکنٹرابینڈ اشیاءکی اسمگلنگ ناکام بنادی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن سے براستہ دبئی افریقہ جانے والے یک مسافر کو شک کی بناپرروکاگیاجوکہ اے ایس ایف اوراے این ایف کو جھانسہ دیتے ہوئے ڈیپارچرلاﺅنچ میں داخل ہوچکاتھاتاہم ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیزکی سربراہی میں ایئرپورٹ پرتعینات دیگرافسران نے خفیہ اطلاع پر مسافرکو روک کراس کی تلاشی لی تواس کے پاس 308گرام سونا (24کیریٹ )برآمدہواجیسے مسافرنے اپنی بیلٹ کا بکل بناکراسمگل کررہاتھاجبکہ اس مسافرنے اپنے سامان میں 37ہزاراماراتی درہم بھی چھپائے ہوئے تھے۔علاوہ ازیں جنرل پوسٹ آفس میں تعینات کسٹمزکے عملے نے پنجاب سے کینیڈاکے لئے بک کروائے جانے والے کتابوں کے ایک پارسل کو چیک کیاتواس میں بڑی مہارت سے 250گرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن چھپائی گئی تھی جس کی مالیت 25لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات افسران وعملے نے گزشتہ چاردنوں کے دوران 40لاکھ مالیت کی گھڑیاں، موبائل فونز،شراب سمیت دیگراشیاءکی اسمگلنگ کو ناکام بنایاہے جبکہ پکڑی جانے والی اشیاءکی مالیت 1کروڑ10لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button