کراچی ایئرپورٹ،غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے ائرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاو¿نج پر تعینات عملے نے کراچی سے بذریعہ پی آئی اے کی پرواز PK 743 سے سعودی عرب(مدینہ) جانے والے محمد احمد صدیق نامی مسافر کو روک کراس کی تلاشی لی گئی تواس کے پاس سے46605 سعودی ریال برآمدہوئے ۔ذرائع نے بتایاکہمسافر سے برآمد شدہ ریال اس نے اپنے پہنے ہوئے کپڑوں میں چھپائے ہوئے تھے برآمد شدہ ریال پاکستانی30لاکھ29ہزارپاکستانی روپے کے مساوی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹر ڈاکٹر ندیم میمن اور ایڈیشنل کلکٹر اسد اللہ لاڑک کی اسمگلنگ کے سدباب کے لئے خصوصی ھدایات /احکامات کے نتیجہ میں رواں ماہ انٹرنیشنل ڈپارچر لاو¿نج پر تعینات عملے نے اسسٹنٹ کلکٹر ڈپارچر وقار حیدر کی سربراہی میں بیرون ملک جانے والے مسافروں سے 4 کارروائیوں کے نتیجہ میں مجموعی طورپرایک کروڑ 71 لاکھ 67 ہزار روپے کے مساوی75ہزار854امریکی ڈالرکی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایاہے جبکہ ایئرپورٹ کلکٹریٹ کا عملہ شب و روز تندہی کے ساتھ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سر کو بی کے لئے مستعد اور متحرک ہے