کلکٹرانفورسمنٹ عثمان باجوہ کواغواہ کرنے کی کوشش، موبائل اوردیگردستاویزات چھین لئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹرانفورسمنٹ عثمان باجوہ کو گذشتہ دنوں کچھ نامعلوم ملزمان نے اغواکرنے کی کوشش کی جبکہ ان کی سرکاری گاڑی سمیت موبائل فون اوردیگردستاویزات چھین لئے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ عثمان باجوہ خفیہ معلومات حاصل کرنے کے لئے اپنی گاڑی میں نجی شاپنگ مال کے پاس پہنچے اوروہاں پرکسٹمزکے انفارمرسے ملنے کے لئے آگے بڑھے توچند مسلح افراد نے ان کواغوا کرنے کی کوشش کی جبکہ اس کوشش میں نامعلوم ملزمان ان کی سرکاری گاڑی ،موبائل فون اوردیگردستاویزات چھین کراپنے ساتھ لے گئے۔اس ضمن میں کلکٹرانفورسمنٹ عثمان باجوہ سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ کچھ نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر مجھ سے سرکاری گاڑی ،موبائل فون چھین لیااورگاڑی میں رکھے ہوئے سرکاری دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے۔اس سلسلے میں محکمہ کسٹمزکی جانب سے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروادی ہے جس کے بعد واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ کلکٹرانفورسمنٹ عثمان باجوہ کی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغازکیاجس کے بعد اسمگلروں کو اپناکام کرنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں اوراس بات کاقوی امکان ہے کہ اسمگلروں کے کسی گروپ نے خلاف کارروائی کی