ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے درآمدی لیکٹوزفری ملک کو مضرصحت قراردیدیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے درآمدی لیکٹوز فری ملک کو مضرصحت قراردیتے ہوئے پاکستان میں اس کی فروخت پرپابندی عائد کردی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاہے کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ لیکٹوز فری ملک جو کہ لیکٹیل گروپ آف کمپنیزکے کی جانب سے تیارکرکے پاکستان میں اس دووھ کی مارکیٹنگ فارمہ ایو سیلیاکے نام سے اورانڈس فارمہ گروموے کے نام سے کررہی ہیں ۔نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ مذکورہ دودھ چھ ماہ سے کم عمرکے بچوں کو دیاجاتاہے جو کہ مضرصحت ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ دودھ کے پلانے سے فرانس میں سلمونیلا اگونہ انفکشن میں مبتلا ہوگئے تھے تاہم ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مذکورہ دودھ کی مضرصحت کی نشاندہی کرتے ہوئے اسلام آبادمیں سیلیا اور اورگروموے کی فروخت پر پابندی لگاتے ہوئے تمام دکانوں پر رکھے ہوئے دودھ کو ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔واضح رہے کہ اورگروموے اسلام آبادکے علاوہ ملک کے دوسرے بڑے شہروںمیں بھی کھلے عام فروخت کیاجارہاہے لیکن پابندی صرف اسلام آبادمیں لگائی گئی ہے ،یہاںیہ بات بھی قابل ذکرہے کہ اورگروموے کی درآمدپر بھی پابندی عائدنہیں کی گئی اگراس دودھ کی درآمداورفروخت پر مکمل پابندی عائد کردی جائے توبچوں کو سلمونیلا اگونہ انفکشن سے بچایاجاسکتاہے۔