Anti-Smuggling

لاہور ایئرپورٹ سے اسلحہ کی اسمگلنگ ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کسٹمز نے لاہور ایئرپورٹ سے اسلحہ کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ لاہور میں تعینات کلکٹر فیض چدر کو خفیہ اطلاع ملی کہ مانچسٹر سے آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ نمبر PK-710 سے اسلحہ کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔ جس پر کلکٹر فیض چدر نے لاہور ایئرپورٹ پر تعینات افسران و عملے کو ہدایت جاری کیں کہ مانچسٹر سے آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ کی چیکنگ سخت کی جائے۔ دوران چیکنگ برطانوی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافر منصور عالم کے سامان سے 7عدد 12 بور کی شارٹ گنیں برآمد ہوئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ منصور عالم کو پاکستانی ایئرلائن ایئربلیو کے ملازم منظور کی معاونت حاصل تھی جو اس کو گرین چینل کے ذریعے باہر نکال رہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ منصور عالم برطانیہ سے پاکستان متعدد بار سفر کرتا رہا ہے اور ایک سال قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس کے قبضہ سے دو شارٹ گنیں برآمد ہوئی تھیں۔ محکمہ کسٹمز نے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button