کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس سے لیب ٹاپ کی اسمگلنگ کاانکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک بھرکے ایئرپورٹ سے لیب ٹاپ کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاجارہاہے۔ذرائع کے مطابق لیب ٹاپ کے درآمدی ڈیٹاسے اس امرکی نشاندہی ہوئی ہے کہ گذشتہ سال صرف 250لیب ٹاپ کی درآمدکی گئی ہے جبکہ گذشتہ تین ماہ کے دوران کراچی، لاہوراوراسلام آبادایئرپورٹ سے 10ہزارسے زائدلیب ٹاپ کھیپیوں کے ذریعے اسمگل کئے گئے ہیں۔ذرئع نے بتایادبئی ،ہانگ کانگ ،سنگاپوراورامریکہ سے کراچی،لاہوراوراسلام آبادائیرپورٹ پرآنے والے مسافروںکے سامان میں سیکڑوں لیب ٹاپ کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جبکہ اس اسمگلنگ کے عوض مذکورہ ایئرپورٹس پر تعینات کسٹمزافسران اوردیگرایجنسیوں کومبینہ طورپر 100لیب ٹاپ کے لئے پانچ لاکھ روپے کا پیکج دیاجاتاہے تاکہ لیب ٹاپ کی اسمگلنگ کے لئے کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ذرائع نے بتایاکہ لیب ٹاپ کی اسمگلنگ کے عوض وصول کی جانے والی رقم ایئرپورٹ پرتعینات کسٹمزافسران وسپاہی اوردیگرایجنسیوں کومبینہ طورپر تقسیم کی جاتی ہے ۔ذرائع کا مزیدکہناہے کہ لیب ٹاپ کی اسمگلنگ میں کسٹمزافسران نے سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے۔