ایل ای ڈی لائٹس صنعتوں کا گنجائش سے زائد درآمدی کوٹہ ،قومی خزانے کو بھاری نقصان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایل ای ڈی لائٹس کی اسمبلنگ کرنے والی نام نہادصنعتوں کی جانب سے ایل ای ڈی لائٹس کے پرزہ جات کے کنسائمنٹس کی درآمد پر ڈیوٹی وٹیکسزکی سہولت حاصل کرکے کلیئرنس کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ نام نہاد صنعتوں کو محکمہ کسٹمزکے آئی اوسی اوشعبہ کی جانب سے صنعت کی منیوفیکچرنگ گنجائش سے زائد کوٹہ دیاجارہاہے تاہم نام نہادصنعتیں ایل ای ڈی لائٹس کے فاضل پرزہ جات کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پرڈیوٹی وٹیکسزکی سہولت حاصل کرکے کوٹہ سے زائد درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کو مقامی مارکیٹوںمیں فروخت کررہے ہیں جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ اگرشعبہ آئی اوسی اوکے افسران کی جانب سے ایل ای ڈی لائٹس کی نام نہادصنعتوں کاسروے کیاجائے تواس امرکابخوبی اندازہ ہوجائے گاکہ ان صنعتوں کو ان کی مینوفیکچرنگ سے زیادہ کوٹہ غیرقانونی طورپردیاگیاہے۔