Exclusive Reports

اٰیل ای ڈی ٹی وی کے پرزاجات کی درآمدپر اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایل ای ڈی ٹی وی کو پرزاجات کی شکل میں درآمدکرکے اربوںر وپے کے ٹیکسز کی چوری کا انکشاف ہواہے ۔ذرائع کے مطابق درآمدکنندگان کی جانب سے چائناسے ایل ای ڈی ٹی وی کے بجائے اس کو پارٹس کی شکل میں درآمدکیاجاتاہے تاکہ ڈیوٹی وٹیکسزکی کم ادائیگی کی جاسکے۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ ایل ای ڈی ٹی وی کے ایک کنٹینرپر 40لاکھ سے زائد کے ڈیوٹی ٹیکسزعائدہوتے ہیں جبکہ اگراس کو پارٹس کی شکل میں درآمدکیاجائے توایک کنٹینرکی کلیئرنس پر ڈیڑھ سے دولاکھ کے ڈیوٹی وٹیکسزاداکرنے پڑتے ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ درآمدکنندگان کی جانب سے ایل ای ڈی ٹی وی کومختلف پارٹس کی شکل میں درآمدکرنے کے بعد پاکستان میں اسمبل کرکے انٹرنیشنل برانڈکے ناموں سے فروخت کیاجاتاہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ ایل ای ڈی ٹی وی کے مکمل پارٹس 8.15ڈالرفی کلوگرام کی درآمدی ویلیوکے تناسب سے کلیئرکئے جاتے ہیں جبکہ ایل ای ڈی ٹی وی کے ایک سیٹ کی درآمدی ویلیو75ڈالر ہے۔واضح رہے کہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے ایل ای ڈی پارٹس کے لئے باقائدہ کوئی ویلیوایشن رولنگ جاری نہیں کی تاہم ایل ای ڈی پارٹس کو درآمدی ڈیٹاکو مدنظررکھتے ہوئے کلیئرکئے جاتے ہیں جس میں ایل ای ڈی کی باڈی ،اسپیکر ،وائر،اوپن سیل اورسرکٹ , پیکنگ میٹریل وغیرہ1.40ڈالر فی کلوگرام اورریموٹ 0.45ڈالر فی عددکے تناسب سے 550روپے فی کلوگرام ڈیوٹی وٹیکسزعائد ہوتے ہیں اوراسی تناسب سے کنسائمنٹس کو کلیئرکرکے ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button