Exclusive Reports

کسٹمزانٹیلی جنس ، زونگ موبائل کمپنی کا ٹیلی کام آلات کی کلیئرنس پر 47کروڑسے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری میں ملوث ہونے کاانکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکئے جانے والے ٹیلی کام آلات میں شامل ر یموٹ ریڈیویونٹ ،بیس بینڈپروسس یونٹ کی کلیئرنس پر 47کروڑسے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کو بے نقاب کرتے ہوئے سامان ضبط کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو اطلاع ملی کہ میسرزسی ایم پاک(زونگ موبائل ) کی جانب سے درآمدکئے جانےو الے ٹیلی کام آلات کے دو کنسائمنٹس مس ڈیکلریشن کے ذریعے پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے کلیئرکرکے قومی خزانے کو 47کروڑ46لاکھ 55ہزار588روپے مالیت کانقصان پہنچایاجارہاہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کو کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایات جاری کیں تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کی سربراہی میں ڈپٹی دائریکٹرمحمدزہیب،سپرنٹنڈنٹ سعودحسن خان،انٹیلی جنس آفیسرشبہی حیدرپر مشتمل ٹیم نے میسرزسی ایم پاک(زونگ موبائل) کی جانب سے کلیئرکئے جانے والے ایک کنسائمنٹس کو پورٹ قاسم پر آن لائن بلاک کردیئے گئے جبکہ ایک کنسائمنٹ جو کہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے کلیئرکرواکے ڈی ایچ ایل کے ویئرہاﺅس میں رکھاگیاتھاجیسے ڈائریکٹوریٹ کی جانچ پڑتال کرنے والی ٹیم نے ڈی ایچ ایل ویئرہاﺅس اورپورٹ قاسم میں رکھے گئے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع کیاتواس امرکا انکشاف ہواکہ میسرزسی ایم پاک(زونگ موبائل کمپنی) نے گرین چینل کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کنسائمنٹس کی کلیئرنس مس ڈیکلریشن کے ذریعے کی ہے۔ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ مذکورہ کمپنی کی جانب سے 6مارچ2019کو کلیئرکئے جانے والے ٹیلی کام آلات میںشامل ر یموٹ ریڈیویونٹ ،بیس بینڈپروسس یونٹ کی درآمدی ویلیو12853ڈالرفی عدداور8043ڈالر فی عددظاہرکرنے کے بجائے انتہائی کم ویلیوظاہرکرکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی گئی جس سے قومی خزانے کو مجموعی طورپر47کروڑ46لاکھ 55ہزار588روپے نقصان پہنچایاگیا۔

 

 

 

 

 

M/s.CM Pak involve in Tax evasion of Rs.474 millions/Import of Telecom Equipment/Customs Intelligence

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button