Exclusive Reports
لاہورہائیکورٹ نے ڈی جی کام (کیوموبائل)کو تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دیدی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ نے میسرزڈی جی کام(کیوموبائل)کوتجارتی سرگرمیاں کرنے کی اجازت دے دی ہے ،لاہورہائیکورٹ میں میسرزڈی جی کام(کیوموبائل)کے کیس کی سماعت کے دوران معززعدالت نے محکمہ کسٹمزکوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ درخواست گذارکو تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے اوراس میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔لاہورہائیکورٹ نے اس سلسلے میں تمام ذمہ داروںکو نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں میسرزڈی جی کام(کیوموبائل) کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے جس کے بعد مذکورہ کمپنی کانیشنل ٹیکس نمبراورامپورٹ آئی ڈی بلاک کردی گئی تھی جس کی وجہ سے میسرزڈی جی کام (کیوموبائل)کی درآمدی سرگرمیاں رک گئیں ہیں۔