کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، ہیروں کی اسمگلنگ ناکام
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونٹیوایئرپورٹ کراچی نے کامیاب کارروائی کے دوران ایک کروڑسے زائدمالیت کے ہیرے اور قیمتی گھڑیاں ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرکیاہے تاکہ مزیدتفتیش کی جاسکے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیرکو خفیہ اطلاع ملی کہ دبئی سے ایمریٹس ایئرلائن کے ذریعے ہیروں کی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیرنے ایئرپورٹ پر تعینات عملے کو سخت نگرانی کی ہدایات جاری کیں تاہم ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے دبئی سے آنے والی ایمریٹس ایئرلائن کے ذریعے آنے والے مسافروں کی نگرانی شروع کردی ۔ذرائع نے بتایاکہ زاہدنامی مسافرکے سامان کی تلاشی لی توسامان سے ایک کروڑ10لاکھ مالیت کے سوہیرے ، قیمتی گھڑیاں اورالیکٹرانکس اشیاءبرآمدہوئیں۔ذرائع نے مزید بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے سامان قبضے میں لے کر ملزمان میں شامل زاہد اوراس کے فنانسرکو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے۔