Exclusive Reports

محکمہ کسٹمز،36سال بعد لکٹری کے درآمدی کنسائمنٹس کی غیرقانونی نیلامی کے احکامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کی جانب سے 36سال بعد غیرقانونی طورپر لکٹری کے کنسائمنٹس کی نیلامی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اس سلسلے میں اسٹنٹ کلکٹرشازرہ سعید کی جانب سے18کنسائمنٹس کی نیلامی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس میں میسرزٹمبرٹرمینل،میسرزحمزہ امپکس، میسرز پیرا ماﺅنٹ انٹر پرائزز، میسرزنیومیلینئم انٹرپرائزز،میسرزایم یاسین،میسرزابراہیم ٹمبر،میسرزلمبرلنک،میسرزکے ایچ کریم سنز،میسرزبرماٹمبر،میسرزالغنی انٹرپرائزز، میسرزسیف الدین اینڈ برادرز، میسرز ساﺅتھ ویسٹ ایشیاءشپنگ ایجنسی کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں کہ ان کی درآمدکی جانے والی لکٹری کی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث اس کے سامان کی نیلامی کی جاری ہے ۔واضح رہے کہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے ان کنسائمنٹس کی نیلامی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جن کی درآمد1986،1990،1992،1996اور2004میں کی گئی تھی اور اتناعرصہ گذرنے کے بعد محکمہ کسٹمزکو لکٹری کے کنسائمنٹس کی نیلامی کا خیال آیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ36سال بعد نیلام کی جانے والی لکٹری یاتوخراب ہوگئی ہے یاپھرمحکمہ کسٹمزاس لکٹری کو مبینہ طورپر پہلے ہی فروخت کرچکاہے اورصرف فائلوںکا پیٹ بھرنے کے لئے اس قسم کا اقدام اٹھایاجارہاہے۔اس سلسلے میں آل پاکستان ٹمبرایسوسی ایشن کے صدرشرجیل گوپلانی سے رابطہ کیاگیاہے توانہوں نے بتایاکہ درآمد کی جانے والی برماٹیک سمیت مختلف برانڈکی لکٹری کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس سے قبل محکمہ کسٹمزسیکورٹی کے عوض درآمدکی جانے والے لکٹری کے کنسائمنٹس سے 10فیصدلکٹری روک لیتاتھا جبکہ روکی جانےوالی10فیصدلکٹری کی درآمدکنندگان کی جانب سے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی بھی کی جاتی تھی۔شرجیل گوپلانی نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزدرآمدکنندگان کی ملکیت کو نیلام کرکے اس سے حاصل ہونے والی رقوم قومی خزانے میںجمع کرناچاہتاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button