اپریزمنٹ ایسٹ ،انڈرانوائسنگ کے ذریعے کنسائمنٹس کی کلیئرنس ،ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے انڈرانوئسنگ کے ذریعے تخم بلنگا(Basil Seed Drink)کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی نشاندہی کرتے ہوئے درآمدکنندہ اورکلیئرنگ ایجنٹ کوگرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ سعیداکرم کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ کھانے پینے کی اشیاءکی درآمدانڈرانوئسنگ کے ذریعے کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاجارہاہے تاہم آراینڈڈی میں تعینات افسران کی جانب سے درآمدی ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ میسرزسن ٹریڈرزکی جانب سے تھائی لینڈسے تخم بلنگاکے تین کنسائمنٹس درآمدکئے گئے جس میں سے ایک کنسائمنٹ فروری 2016اوردوکنسائمنٹس کی کلیئرنس مارچ اوراپریل 2018میںکی گئی تاہم درآمدکنندہ میسرزسن ٹریڈرزنے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کرتینوں کنسائمنٹس کی درآمدی ویلیو24ہزار791ڈالرظاہرکی گئی جبکہ درآمدی کنسائمنٹس کی درست ویلیو 63ہزار720ڈالرتھی تاہم درآمدکنندہ نے تخم بلنگاکے تینوں کنسائمنٹس کی کلیئرنس انڈرانوائسنگ کے ذریعے کرکے قومی خزانے کومجموعی طورپر 32لاکھ67ہزار 223روپے کا نقصان پہنچایا۔