Uncategorized

ایم سی سی ایسٹ کا ادویات کے درآمدکنندگان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں درآمدکنندگان کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی پابندی کے حوالے سے کوئی بھی شکایت کروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے اپنے فیصلے کے حوالے سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو آگاہ کردیاہے تاہمم کلکٹریٹ نے ایک مراسلہ میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے عدالت کے فیصلے پر عمل درآمدکے حوالے سے دریافت کیاہے کہ اب تک اس میں کسی حدتک عمل درآمدہوسکاہے۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو پابندکیاتھاکہ وہ عبوری حکم نامہ کے 30دن کے اندرگائیڈلائن جاری کرے اوراس کو اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے۔ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے اس سے پہلے درآمدکنندگان کو پابندکیاتھاکہ ادویات کی درآمدکے لئے درآمدکنندگان کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے ساتھ رجسٹرڈہونا لازمی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے یہ بھی دریافت کیاہے کہ درآمدکنندگان کی فہرست کے حوالے سے کتناکام ہوچکاہے لیکن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہواجس پر کلکٹریٹ نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں درآمدکنندگان کے خلاف کوئی بھی سخت کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button