اپریزمنٹ ایسٹ :تبادلہ کے باوجودایگزامنرامتیازحسین خان کی جانب سے کنسائمنٹس کی ایگزامنیشن کی جارہی ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل سے تبادلہ ہونے کے باوجودپر تعینات ایگزامنرامتیازحسین خان کی جانب سے درآمدی کنسائمنٹس کی ایگزامینشن کی جارہی ہے جس سے درآمدکنندگان میں شدید اضطراب کی لہرپائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق کا ایف بی آرکی جانب 24اپریل کوجاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر0858-C-III/2018کے تحت پی آئی سی ٹی پر تعینات ایگزامنرامتیازحسین خان کو تبادلہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیوایشن میں کردیاگیاتھاجبکہ دیگرافسران جن کا تبادلہ پی آئی سی ٹی سے دیگرمحکموں میں ہوئے تھے انہوں نے اپنی ذمہ داریاں دوسرے محکموںمیں سنبھال لی لیںہیںلیکن مذکورہ ایگزامنرکی جانب سے درآمدکنندگان کو دھمکی دی جارہی ہے کہ اس کو چیف کلکٹررشیدشیخ کی سرپرستی حاصل ہے اوراس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتااسی وجہ سے ایگزامنرامتیازحسین خان تبادلہ ہونے کے باوجودپاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر اپنے فرائض انجام دے رہاہے جبکہ تبادلے کے بعد افسران کی آئی ڈی بند کردی جاتی ہے لیکن امتیازحسین خان اب تک پی آئی سی ٹی پر کا م کررہاہے۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ آفیسرکی جانب سے اپنی ڈیوٹی کے فرائض بھی بخوبی انجام نہیں دیئے جارہے ہیں اورکنسائمنٹس کی ایگزامنیشن میں تاخیری حربوں کا استعمال کیاجاتاہے اوردرآمدکنندگان کوچیف کلکٹرکی دھمکی دے کر رشوت کی مدمیں روزانہ لاکھوں روپے وصول کرتارہاہے۔