مس ڈیکلریشن کے ذریعے کپڑوں کی کلیئرنس ،درانی انٹرپرائززکے خلاف مقدمہ درج۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ استعمال شدہ کپڑوں کی آڑمیں پولیسٹرکپڑے کی بڑی مقدارکی کلیئرنس ناکام بناتے ہوئے میسرزدرانی انٹرپرائززکے مالک شاہدخان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزدرانی انٹرپرائززکے مالک شاہدخان کی جانب سے چین سے کپڑے کا ایک کنسائمنٹ درآمدکیاگیالیکن مذکورہ درآمدکنندہ نے غلط بیانی سے کا م لیتے ہوئے کنسائمنٹ کی گڈزڈیکلریشن میں استعمال شدہ کپڑاظاہرکیاگیاتاہم رسک مینجمنٹ سسٹم (آرایم ایس)نے کنسائمنٹ کو جانچ پڑتال کے لئے منتخب کیاتاکہ کنسائمنٹ میںاصل اشیاءکی تصدیق ہوسکے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرفیاض رسول کی ہدایت پر مذکورہ کنٹینرکی جانچ پڑتال کی ،جانچ پڑتال کے دوران کنسائمنٹ سے استعمال شدہ کپڑوں کے بجائے نئے پولیسٹرلیڈیزنیٹ فیبرکس اورپولیسٹرٹول نیٹ ڈائیڈ فیبرک برآمدہواجیسے استعمال شدہ کپڑوں اورپرانے کمبلوںمیں چھپایاگیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے استعمال شدہ مخلوط لباس کی آڑ میں اعلی قیمتی نئے کپڑوں کی کلیئرنس کے دوران ایک کروڑ28لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی کوشش کی۔