Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ ،چھالیہ کے اسمگلروں کے خلاف گھیراتنگ،کروڑوں روپے کی چھالیہ ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو کے شعبہ اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے مختلف کارروائیوںمیں 13کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ اورسونف سپاری ضبط کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹر پریونٹیو فیروز عالم جونیجو کی ہدایت پر اسمگلنگ کے خلاف منصوبہ بندی تیارکرلی گئی ہے جس پراینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے عمل درآمدکرتے ہوئے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغازکردیاہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ایڈیشنل کلکٹرکی سربراہی میں اسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ اوردیگرافسران واہلکاروںکی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں کی گئی ،محکمہ کسٹمزکی جانب سے میٹروول پل ،سائٹ ایریاکراچی کے قریب کارروائی کے دوران ایک ہینوٹرک کو روک کراس کی تلاشی لی گئی تواس میں سے 5کروڑ72لاکھ مالیت کی 33ہزار 950کلوگرام چھالیہ برآمدہوئی،جبکہ ایک اورکارروائی کے دوران ایک افغان برآمدی سامان ضبط کیا گیا جس میں خوبانی کے نیچے ،4500 کلو گرام چھالیہ چھپائی گئی تھی جس کی مالیت 2کروڑ51لاکھ روپے بتائی گئی ہے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو کے شعبہ اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن اگست کے مہینے میں 02 بسوں اور ایک ہائی ایس گاڑی روک کراس سے8180 کلو گرام چھالیہ برآمد کی مالیت4کروڑ97لاکھ ہے ۔واضح رہے کہ محکمہ کسٹمزنے اسمگل شدہ چھالیہ کے خلاف نئے سرے سے کریک ڈاو¿ن میں تمام دستیاب ڈیٹا کو اسمگل شدہ چھالیہ کے مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button