Anti-Smuggling

ایکسپورٹ پروسیسنگ زون،پرانے کپڑوں کی آڑمیں چھالیہ کی اسمگلنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے لئے درآمدکئے جانے والے پرانے کپڑوں(لنڈا)کے کنسائمنٹ میں کی جانے والی چھالیہ کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزہنڈانڈسٹریزپرائیوٹ لمیٹڈکے مالک ایجنٹ محمدعاکف کے خلا ف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ سعیداکرم کوخفیہ اطلاع ملی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے کنسائمنٹ میںچھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرسعید اکرم نے اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی کو ہدایت جاری کی کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی کی جائی جس پر اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی کی ٹیم نے دبئی سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے لئے درآمدکئے جانے والے استعمال شدہ کپڑوں(لنڈا)کے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی تواس میںسے کپڑوں کے بجائے 27ٹن چھالیہ برآمدہوئی ۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزہنڈانڈسٹریزپرائیوٹ لمیٹڈکی جانب سے درآمدی کنسائمنٹ میں 19ہزارکلوگرام مکس استعمال شدہ کپڑے درآمدی ویلیو6840ڈالر ظاہر کی گئی تھی جبکہ ایگزامینشن سے اس امر کا انکشاف ہواکہ کنسائمنٹ میں37779ڈالر مالیت کی 27ٹن چھالیہ موجودتھی۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ ابتدائی تفتیش سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ درآمدکنندہ کے پاس درآمدی کنسائمٹس کے لئے درکارپرمنٹ بھی ختم ہوچکاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث محمدعاکف جو ملک سے فرارہوکردبئی جانے کی کوشش کررہاہے اس سلسلے میں کراچی ایئرپورٹ کی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ محمدعاکف کو ملک سے فرارنہیں ہونے دیں اوراس کو گرفتارکرکی اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی کے حوالے کیاجائے تاکہ محمدعاکف سے تفتیش کی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button