Exclusive Reports

اپریزمنٹ ایسٹ ،لنڈاکی آڑمیں ویلویٹ کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے لنڈاکی آڑمیںاعلیٰ معیار کپڑے کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے ملزما ن میں شامل عمران ہارون، محمدادریس، محمدعلی، محمداحسن اورقیصرعباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن کو خفیہ اطلاع ملی لنڈاکی آڑمیں اعلیٰ معیارکے کپڑے کی اسمگلنگ کی جارہی ہے تاہم جولائی 2019میں ساﺅتھ ایشیاکنٹینرٹرمینل پر درآمدہونے والا کنسائمنٹ دوماہ سے کلیئرنہیں کروایاگیاتھا جس پر کلکٹرڈاکٹرندیم میمن کی ہدایت پر شعبہ آراینڈڈی میں تعینات ڈپٹی کلکٹرراناارسلان مجیدکی سربراہی میںپرنسپل اپریزرابراہیم خان اوردیگرافسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی تاہم تشکیل دی جانے والی ٹیم نے ایس اے پی ٹی ٹرمینل پر درآمدکئے جانے والے لنڈاکے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توکنسائمنٹ سے 67لاکھ 89ہزارمالیت کی مختلف رنگوں کی ویلویٹ سے بنی ہوئی جائے نماز اور دیگراعلیٰ معیارکاکپڑابرآمدہواجس پر 47لاکھ 89ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جارہی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش سے اس امرکا انکشاف ہواہے کہ شپنگ ایجنسی میسرزیونائٹیڈمیرین ایجنسی کی جانب سے درآمدی کنسائمنٹ کے آئی جی ایم(Import General Manifest)میں غلط معلومات درج کیں اورغلط بل آف لیڈنگ (بی ایل)کا اجراءکیاگیاجس کی وجہ سے دھوکہ دہی کا عمل رونماءہوا۔ذرائع نے مزید بتایادرآمدکنندہ عمران ہارون جو کہ پہلے سے ہی درج کی جانے والی ایف آئی آر 10/2019نامزدکیاگیاہے جبکہ دیگرملزمان میںشامل محمدادریس،محمدعلی،محمداحسن اورقیصرعباس کواسمگلنگ کرنے کے الزام میں پہلے ہی حراست میں لیاہواہے۔ ذرائع نے بتایاکہ آراینڈڈی کی ٹیم نے تفتیش کے دوران اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ لنڈاکی اسمگلنگ میںملوث درآمدکنندگان سمیت دیگرملزمان منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں میںبھی ملوث ہیں کیونکہ انہوںنے بیرون ملک غیرقانونی طریقے سے رقوم کی منتقلی کی ہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ کلکٹرڈاکٹرندیم میمن نے شعبہ آراینڈڈی میں تعینات ڈپٹی کلکٹرراناارسلان مجید،پرنسپل اپریزرابراہیم خان ،اپریزنگ آفیسرہاشم کی کارکردگی کی تعریف کی ۔واضح رہے کہ کلکٹرڈاکٹرندیم میمن اپریزمنٹ ایسٹ کی ہدایات پر مس ڈیکلریشن، انڈر انوائسنگ پر قابو پانے کے لئے پورٹ سے کلیئر ہونے والے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹر ندیم میمن نے آر اینڈ ڈی ایسٹ میں تعینات افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کلیئر کئے جانے والے تمام درآمدی کنسائمنٹس بالخصوص گرین چینل کے ذریعہ کلیئر ہونے والے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ کرپشن پر قابو پایا جاسکے۔ کلکٹر ڈاکٹر ندیم میمن نے افسران کو ہدایات دی ہیں کہ ایسے کنسائمنٹس جس کی کلیئرنس خام مال کی قیمت پر کی جارہی ہے، ان کو روک کر جانچ پڑتال کی جائے اور ان میں ملوث کسٹمز کے عملے اور درآمد کنندگان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کرپشن سے باقاعدگی سے درست محصولات دینے والے درآمد کنندگان متاثر ہوتے ہیں۔ اس لئے یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے تاہم درست ڈیوٹی و ٹیکسز دینے والے درآمد کنندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے لئے کسٹمز افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام افسران کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ ٹریڈرز کو کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر انوائسنگ کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کی تجویزپر بھی غور کیا جارہا ہے

 

 

 

 

 

 

MCC East seize consignment of Use Cloths

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button