Eham Khabar

اپریزمنٹ ایسٹ کی کارروائی شراب اورچھالیہ کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے کامیاب کارروائی کے دوران لاکھوںر وپے مالیت کی شراب اورچھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے درآمدکنندہ کوگرفتارکرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن کو خفیہ اطلاع ملی کہ ساﺅتھ ایشیاءپاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل سے شراب اورچھالیہ کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹرکی جانب سے ڈپٹی کلکٹرراناارسلان مجید کی سربراہی میں پرنسپل اپریزرآراینڈڈی عبدالقیوم ،اپریزنگ آفیسرشاہدحسین پر مشتمل ٹیم نے میسرزماک تنولی انٹرنیشنل کی جانب سے تھائی لینڈسے درآمدکئے جانےو الے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توانکشا ف ہواکہ مذکورہ درآمدکنندہ نے درآمدکی جانے والے گاڑیوں کے پارٹس میں شامل گاڑیوں کی سیٹوں کے اندرانتہائی مہارت کے ساتھ 5ہزارکلوگرام چھالیہ اورشراب چھائی ہوئی تھی جس پر اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے سامان ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے درآمدکنندہ شاہ رخ کو گرفتارکرلیاہے۔

 

 

 

MCC East Seize Liquor and Betel Nuts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button